نیب کی کارروائی، سابق چیئرمین سی ڈی اے امتیاز عنایت الٰہی سمیت 2 افسران گرفتار

 
0
577

اسلام آباد مارچ 6(ٹی این ایس):قومی احتساب بیورو(نیب)نے کارروائی کرتے ہوئے سی ڈی اے کے 2 سابق افسران کو گرفتار کر لیا۔گرفتار افراد میں سابق چیئرمین سی ڈی اے امتیاز عنایت الٰہی اورسابق رکن فنانس سعید الزمان شامل ہیں۔زرائع کے مطابق سابق چیئرمین سی ڈی اے امتیاز عنایت الٰہی اورسعید الزمان پر شکرپڑیاں کلچرل کمپلیکس کی تعمیر میں خوردبردکا الزام ہے ،نیب کا کہناہے کہ دونوں افسران نے مذکورہ کمپلیکس کی تعمیر میں قومی خزانے کو کروڑوں کو نقصان پہنچایااور اپنے اختیارات کا ناجائزاستعمال کیا،ملزموں کو آج احتساب عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا۔ادھر نیب نے پشاور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بونیر کو بھی حراست میں لے لیا،امان اللہ پر سیلاب متاثرین کے فنڈز میں خوردبردکاالزام ہے ۔