پاکستان اور نیپال کا سیاسی، اقتصادی دفاعی اورثقافتی شعبوں میں تعاون کوفروغ دینے پر اتفاق

 
0
285

کھٹمنڈو مارچ 6 (ٹی این ایس) پاکستان اور نیپال نے سیاسی، اقتصادی دفاعی اورثقافتی شعبوں میں تعاون کوفروغ پر اتفاق کیاہے۔یہ اتفاق رائے کھٹمنڈو میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اورنیپال کے وزیراعظم خدگاپرساد شرما اولی کی ملاقات میں ہوا۔شاہدخاقان عباسی نے نیپال کے وزیراعظم کوجمہوری عمل کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی جس کے نتیجے میں نیپال میں نئی حکومت قائم ہوئی ہے۔نیپال کے وزیراعظم خدگاپرسادشرمااولی نے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیا۔وزیراعظم کے دورے سے تجارت، تعلیم، سیاحت ،دفاع اورعوامی روابط سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میںد وطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اورمضبوط بنانے کا موقع ملے گا۔دریں اثناء وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ علاقائی تعاون کیلئے جنوبی ایشیا کی تنظیم سارک کواپنی حقیقی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کیلئے رکن ممالک کی مخلصانہ کوششوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کھٹمنڈو میں سارک کے سیکرٹری جنرل امجد حسین بی سیال سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے سارک تنظیم میں تعمیری کردار ا دا کرنے کاعزم کررکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ سارک اپنے ر کن ممالک کی خودمختاری پریقین رکھتی ہے اورخطے میں امن واستحکام اور ترقی کے مقاصد کیلئے سود مند ہے۔امجد حسین نے وزیراعظم کوسارک کے حالیہ اقدامات کے بار ے میں بتایا۔نیپال کے معروف روزناموں کے مدیران اورٹیلی ویژن چینلز کے چیف ایگزیکٹوآفیسرز کے ایک وفد سے کھٹمنڈو میں ملاقات میں وزیراعظم نے کہاکہ ملک میں جمہوریت اور سیاسی استحکام کی بدولت پاکستان کی اقتصادی شرح نمو میں اضافہ ہواہے۔ایڈیٹرز نے چین پاکستان اقتصادی راہداری میں پیشرفت سے متعلق جاننے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔نیپال نے دوہزارسولہ میں ایک خطہ ایک سڑک منصوبے میں شمولیت اختیار کی تھی۔وزیراعظم نے کہاکہ نیپال کی اس منصوبے میں شمولیت سے ملک میں خوشحالی کے نئے دور کا آغازہوگا۔وزیراعظم نے ایڈیٹرز کو دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا اورانہیں بتایا کہ کراچی سمیت ملک کے تمام شہروں میں امن بحال ہوگیا ہے۔انہوں نے ملک کی اقتصادی شرح نمو میں اضافے اور سترہ سوکلومیٹرپرمحیط سڑکوں اورموٹروے کے نیٹ ورک کی تعمیرکابھی ذکرکیا۔میڈیا کے نمائندوں نے نیپال میں ذرائع ابلاغ کے کردار کے بارے میں بتایا جس سے ملک میں جمہوریت کی منتقلی کے ساتھ بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں ذرائع ابلاغ فعال ہیں اور ملک میں جمہوری اقدار نے ان کی آزادی یقینی بنائی ہے۔