کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (CDA-DWP)کی مورخہ 03 مئی بروز جمعہ ہونے والی میٹنگ ملتوی کر دی گئی

 
0
540

اسلام آباد مئی 03 (ٹی این ایس): کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (CDA-DWP)کی مورخہ 03 مئی بروز جمعہ ہونے والی میٹنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔ میٹنگ وزارتِ داخلہ کی طرف سے کی جانے والی درخواست پر ملتوی کی گئی ہے۔ میٹنگ میں شرکت کرنے والے وزارت داخلہ کے ڈپٹی فنانشل ایڈوائزر کی فیملی میں فوتگی کے باعث ان کی عدم شرکت کی وجہ سے اب یہ میٹنگ 7 مئی 2019 ؁ء بروز منگل منعقد ہو گی تاہم میٹنگ کے ایجنڈے میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔
اجلاس میں جو سکیمیں زیرِ غور لائی جائیں گی ان میں آرچرڈ سکیم مری روڈ کا PC-I، آئی جے پی روڈ کی کشادگی اور بحالی کے لیے فیزیبلٹی سٹڈی اور ڈیٹیلڈ انجینئرنگ ڈیزائن کا PC-II،راول روڈ چوک پر انٹر چینج کی تعمیر اور فیض آباد سے سیرینا چوک تک مری روڈ کی تعمیر و مرمت کی تجاویز کی فیزیبلٹی سٹڈی اور ڈیٹیلڈ انجینئرنگ ڈیزائن کا PC-II،سیکٹر G-5 میں متفرق انفراسٹرکچر کے تعمیراتی کام اور 7th ایونیو پر خیابان سہروردی اور کشمیر ہائی وے انٹر سیکشن پر گریڈ سیپریشن فیسلٹی کی تعمیر شامل ہیں۔
مزید برآں دیگر زیر التوا ء منصوبوں E-12،آئی 15- اور پارک انکلیو میں تعمیراتی کاموں کی تکمیل کی تاریخ میں توسیع کو بھی سی ڈی اے ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (CDA-DWP)کے اجلاس میں زیرِ غور لایا جائے گا تاکہ قواعد و ضوابط پورے کرنے کے بعد ترقیاتی کاموں کے لیے اشتہارات دیئے جا سکیں۔