جتناپیسہ لاہور میں اورنج لائن ٹرین پر لگا، اس سے تو ہر لاہوری کوگاڑی مل جاتی: فواد چوہدری

 
0
357

اسلام آباد 26 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جتناپیسہ لاہور میں اورنج لائن ٹرین پر لگا ہے اس سے تو ہر لاہوری کو ایک گاڑی دی جاسکتی تھی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ نے 60ارب ڈالر اس ٹرین پرخرچ کیے جس پر ہمیں12ارب اس پر سال میں سبسڈی دینی ہوگی، جتناپیسہ لاہور میں اورنج لائن ٹرین پر لگا ہے اس سے اچھا تو ہر لاہوری کو ایک گاڑی مل جاتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کوشش ہےشہروں میں ٹرانسپورٹ کوالیکٹرک وہیکل پرمنتقل کریں الیکٹرک بسوں کے حوالے سے دوسرا معاہدہ جرمنی سے کیاگیا اس سے پہلےچائنیز کمپنی کےساتھ ہم نےمعاہدہ کیا، الیکٹرک وہیکل کی ایک پوری نئی انڈسٹری کھڑی کی ہے، چند سال میں الیکٹرک وہیکل میں بھارت کامقابلہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 6 ماہ میں موٹروےپرالیکٹرک وہیکل چارجرنصب کردیئےجائیں گے پالیسی سے2سے4بلین کی سرمایہ کاری پاکستان میں آئےگی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ ہم درآمدات کوکیسےکم کرسکتےہیں کوشش ہےکہ ٹیکنالوجی میں خودمختارہوں۔