کیبنٹ اتھارٹی نے  پرائم منسٹر انسپیکشن کمیشن کے چئیرمین  اور اسکے پانچ ارکان کے تقرر کا کنٹریکٹ ختم کردیا

 
0
694

اسلام آباد، ستمبر 05(ٹی این ایس): کیبنٹ اتھارٹی نے  پرائم منسٹر انسپیکشن کمیشن کے چئیرمین  اور اسکے پانچ ارکان کے تقرر کا کنٹریکٹ ختم کردیا ۔ حکومت پاکستان کی طرف سے جاری نوٹفکیشن   میں کہا گیا ہے کہ   چئیرمین  پرائم منسٹر انسپیکشن کمیشن محمد پرویز راٹھور  کے کے تقرر کا کنٹریکٹ ختم کردیا جاتا ہے۔اسی طرح دیگر الگ الگ نوٹفکیشنز میں  ظ کے ارکان چوہدری کبیر خان، کیپٹن (ر) عدنان آفتاب، لیفٹننٹ  کرنل(ر) محمد انور عباسی، لیفٹننٹ  کرنل(ر) مسرت نعیم اور راؤ محمد اقبال خان کے  تقرری کنٹریکٹس بھی ختم کر دئے گئے۔