کراچی (ٹی این ایس) شہید روشم حسین کے تیسرے روز کی دعا میں ٹاؤن چیئرمین منگھوپیر حاجی نواز علی بروہی کی شرکت

 
0
5

کراچی (ٹی این ایس): ٹاؤن چیئرمین منگھوپیر حاجی نواز علی بروہی نے یوسی 1 منگھوپیر ٹاؤن، مہران سٹی میں شہید روشم حسین کے تیسرے روز کی دعا میں شرکت کی۔ اس موقع پر یوسی 1 کے کونسلر جاوید بروہی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

حاجی نواز علی بروہی نے شہید روشم حسین کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

اس موقع پر شہید روشم حسین کے اہلِ خانہ نے ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 20 روز سے حاجی نواز علی بروہی ہمارے دکھ اور مشکل کی گھڑی میں مسلسل ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔ شہید کے جنازے کے موقع پر بھی انہوں نے خصوصی توجہ دیتے ہوئے بہترین انتظامات اور تعاون کو یقینی بنایا۔

اہلِ خانہ کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں حاجی نواز علی بروہی کی جانب سے جس طرح ساتھ دیا گیا، اسے وہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کی بروقت موجودگی اور تعاون نے غمزدہ خاندان کو حوصلہ دیا۔

اس موقع پر علاقہ مکینوں اور معززین نے بھی شہید روشم حسین کے لیے دعائے مغفرت کی۔