اسلام آباد میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے فلیگ مارچ

 
0
439

اسلام آباد جولائی 19(ٹی این ایس)وفاقی دارالحکو مت میں امن و مان کی فضا ءکو بر قرار رکھنے کے لیےاسلام آباد پولیس نے فلیگ مارچ کیا ،تفصیلات کے مطابق فلیگ مارچ ایس پی رورل زون کی قیادت میں کیا گیا ، جس میں رورل زون اور انڈ سٹر یل ایر یا زون کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی ، فلیگ مارچ سپورٹس کمپلیکس سے شروع ہو کر راول ڈیم ، لہتراڑ روڈ ، کھنہ پل اور بحریہ ٹاﺅن ، ما ڈل ٹاون سے واپس ایکسپر یس ہا ئی وے سے ہو تا ہو ا فیض آباد، سپو ر ٹس کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوا ۔ایس پی رورل زون کا کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کے ذریعے تخریب کار اور شرپسند عناصر کو پیغام پہنچایا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں ۔