راولپنڈی ستمبر 16 (ٹی این ایس) تھانہ روات پولیس نے غیر قانونی ڈیزل پٹرول سے بھری گاڑی پکڑ لی مقدمہ درج SHO روات ملک کاشف کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کلر سیداں روڈ پر کاروائی کی سب انسپکٹر ظہور نے ہمراہ ٹیم دوران ناکہ بندی سوزوکی گاڑی سے 1100 لیٹر ڈیزل 90 لیٹر پٹرول برآمد کر کے 2 ملزمان گرفتار کر لئے تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی محمد فیصل رانا کی خصوصی ہدایت پر ایس پی صدر راۓ مظھر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ روات ملک کاشف نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی میں چوری شدہ ڈیزل پٹرول سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے ٹیم تشکیل دی جس میں سب انسپکٹر ظہور نے ہمراہ ٹیم کلر سیداں روڈ پر دوران ناکہ بندی سوزوکی پک اپ گاڑی کو روکا تو اس میں ڈرم پڑے تھے جس جن میں ڈیزل پٹرول تھا گاڑی کے ڈرائیور ظریف سمیت ضمیر نامی اشخاص مزکورہ آئل کا بارے میں کوئی ثبوت فراہم نہیں کر سکے جس پر پولیس نے ڈیزل پٹرول قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مزید تفتیش جاری