ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید کی ہدایت پر پولیس ٹیموں کا سرچ آپریشن۔ سرچ آپریشن تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقے کامسیٹس یونیورسٹی کے نواح میں کیا گیا

 
0
325

اسلام آباد ستمبر 16 (ٹی این ایس): ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید کی ہدایت پر پولیس ٹیموں کا سرچ آپریشن۔ سرچ آپریشن تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقے کامسیٹس یونیورسٹی کے نواح میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن ایس پی رورل ملک نعیم اقبال کی زیرنگرانی پولیس ٹیموں نے کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 200گھروں،ہوٹلز کو چیک کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران تین افراد نوید عارف،عظمت خان اور محمد جنید کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار اشخاص کے قبضے سے دوپسٹلز اور ایک ایس ایم جی گن برآمد کرلی گئی۔