فواد چوہدری کی گرفتاری انتہائی قابل مذمت ہے، فیاض الحسن چوہان

 
0
120

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے فواد چوہدری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری انتہائی قابل مذمت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ اقدام سےحقیقی آزادی کی جنگ کو روکا نہیں جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے، پی ٹی آئی کے کارکن اپنے قائد کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا کارکن امپورٹڈ حکمرانوں کا ہر ظلم برداشت کرنے کو تیار ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو لاہور سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے، انہیں اسلام آباد لے جایا جائے گا۔

فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ گزشتہ رات تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، ان پر مقدمہ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں تحریر ہے کہ فواد چوہدری نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی ہوگئی ہے، جو لوگ نگراں حکومت میں لگ رہے ہیں ان کا سزا ہونے تک پیچھا کریں گے۔