الیکشن 2018 ،اسلام آباد پولیس ، تمام پولیس افسران و اہلکار کی چھٹیوں پر پابندی عائد

 
0
414

اسلام آباد جولائی 19(ٹی این ایس):الیکشن 2018 کی سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس نے تمام پولیس افسران و اہلکار کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی ہے، جمعرات کو ڈی آئی جی ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سیکورٹی ڈویزن وقار احمد چوہان کی جانب سےجاری مراسلے کے مطابق سیکیورٹی ڈویژن اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کے آفیسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں پابندی کا اطلاق 31 جولائی تک رہے گا۔