وفاقی پولیس کی کارروائی،عورت سمیت دوملزمان گرفتار 2کلوہیر وئن اور 1کلو 250گر ام چرس بر آمد

 
0
625

اسلام آباد اکتوبر 22(ٹی این ایس) وفا قی پولیس کی منشیا ت فروشوں کے خلاف بڑ ی کا رروائی،ایک عورت سمیت دو ملزمان گرفتار 2کلو گر ام ہیر وئن اور 1کلو 250گر ام چرس بر آمد ، جبکہ دیگر کا رروائیوں کے دوران 02ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چوری شدہ مو ٹر سائیکل اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی، منشیا ت فروشی میں ملو ث ملزمان کے خلاف جا ری مہم کو مز ید مو ثر بنا یا جا ئے ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی کی پولیس افسران کو ہد ایا ت ۔ تفصیلا ت کے مطا بق ایس پی انڈ سٹر یل ایر یا لیا قت حیا ت نیار ی کی خصوصی ہد ا یا ت پر ڈی ایس پی محمد حسین لا سی نے ایس ایچ او تھا نہ نو ن انسپکٹر عا بد اکر ام کی زیر نگر انی سب انسپکٹر محمد اقبال معہ دیگر ملازمان نے دوران سپیشل چیکنگ مو ٹر وے بس سٹا پ سے ہیر وئن سمگلنگ میں ملو ث ایک عورت مسما ۃشمیلہ بی بی کو گرفتار کر کے 02 کلوگر ام ہیروئن برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ، اسی طر ح تھا نہ شہزاد ٹا ؤن پولیس کے سب انسپکٹر محمد ارشد نے دوران سپیشل چیکنگ تر لا ئی کلاں سے ملزم محمد ندیم کو گرفتار کرکے اس سے 1کلو 250گر ام چرس بر آمد کرلی۔ علا وہ ازیں تھا نہ گو لڑ ہ پویس کے اے ایس آئی نو رالہی نے چوری کی واردات میں ملوث ملزم ابر اہیم کو گرفتار کرکے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا، تھا نہ لو ہی بھیر پولیس کے اے ایس آئی نے اذکا ر حسین نے مو ٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملو ث ملزم حسنین اشرف کو گرفتار کرکے اس سے مسروقہ مو ٹر سائیکل رجسٹریشن نمبر RIN-2342بر آمد کرلیا۔مزید تفتیش جاری ہے