7 روزکی بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کرنیوالا باپ گرفتار

 
0
121

اسلام آباد 10 مارچ 2022 (ٹی این ایس): میانوالی میں بیٹا ہونےکی خواہش پر7 روز کی بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا سنگدل ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) میانوالی اسمٰعیل کھاڑک کے مطابق ملزم شاہ زیب کو بھکر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزم نے 3 روز قبل اپنی سات دن کی کمسن بچی کو پانچ گولیاں مار کر بے دردی سے قتل کردیا تھا، اہل خانہ کے مطابق ملزم کو بیٹے کی خواہش تھی۔

جاں بحق بچی کے نانا کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، پولیس کی جانب سے واقعےکی مزید تفتیش جاری ہے۔