کویت ٹریڈ یونین فیڈریشن اور پاکستان ورکرزفیڈریشن و سی ڈی اے مزدور یونین درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا۔

 
0
99

اسلام آباد 20 جون 2022 (ٹی این ایس): کویت ٹریڈ یونین فیڈریشن اور پاکستان ورکرزفیڈریشن و سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ کے درمیان باہمی تعاون اور یونین سازی کے عمل کو ترقی دینے اور آپس میں ورکروں کی تربیت،معلومات کی رسائی اور دونوں ممالک کے درمیان ملازمین کے مسائل اور انکے مستقبل کوبہتر بنانے کے حوالے سے سمجھوتہ طے پا گیا ہے،امریکہ کے شہر فیلڈلفیا(پنسلوانیا)میں AFL-CIOکے زیر اہتمام امریکن فیڈریشن آف لیبر کانگریس اینڈ انڈسٹریل آرگنائزیشن کی 29ویں آئینی کنونشن کے انعقاد کے موقع پر کویت ٹریڈ یونین فیڈریشن کے رہنماؤں عبدالعزیز سعود الاعظمیٰ اور سیکرٹری فارن ریلیشن محمد الارادھا اور پاکستان ورکرزفیڈریشن کی طرف سے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد سعداور سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کی طرف سے مرکزی ترجمان احمد علی شیرازی نے الگ الگ معاہدوں پر دستخط کیے، یونینز کے درمیان یہ طے پایا کہ دنیا کو جنگ کی بجائے امن،پیار اور محبت سے رہنا چاہیے تاکہ ان کے معاشی حالات سازگار ہوسکیں اور معیشت میں مزید بہتری لائی جاسکے، دونوں ملکوں کے مزدوروں کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کے لیے محنت کی ضرورت ہے جس کے لیے دونوں ٹریڈ یونینز ملکر کام کریں گی اور آپس میں وفود کی سطح پر دونوں ملکوں کے دوروں،ٹریننگ پروگرامزمنعقد کرانے سمیت خبروں کا تبادلہ کیا جائے گا تاکہ ایک دوسرے کے حالات و واقعات سے آگاہی حاصل ہو سکے گی۔