پاکستان نے 20 بھارتی قیدیوں کو رہا کردیا

 
0
130

اسلام آباد 20 جون 2022 (ٹی این ایس): حکومت پاکستان نے آج 20 ہندوستانی قیدیوں (ماہی گیروں) کو سزا پوری ہونے پر رہا کر دیا ہے۔

ان ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت بھیجا گیا ہے۔

قیدیوں کے معاملے کی انسانیت سوز نوعیت کے پیش نظر، پاکستان توقع کرتا ہے کہ حکومت ہند اسی جذبے کے ساتھ اس کا جواب دے گی۔