موبائل فون کمپنیاں سالانہ مبینہ طورپر400ارب روپےکا ٹیکس نہیں دیتیں،چیئرمین نیب

 
0
368

اسلام آباد ،جنوری08(ٹی این ایس): چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں تمام بیورو دفاترز اور افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں افسران کااجلاس ہوا۔ اعلامیہ نیب کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے نیب کے تمام علاقائی بیوروز کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی انکوائری یا تحقیقات قانون کے دائرے کے باہرنہیں ہونی چاہیے۔

ملک84 ارب ڈالرز سے زائد کا مقروض ہے۔ چیئرمین نیب نےشرکاء کو ہدایت کی کہ سپریم کورٹ کے نیب کےبارے 173فیصلے اور قانون پڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ موبائل فون کمپنیاں سالانہ مبینہ طور پر 400ارب روپے کا ٹیکس نہیں دیتیں۔ موبائل کمپنی کو بھی ٹیکس کی عدم فراہمی پراحتساب کے دائرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم کے ساتھ ملکر ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ کرنا ہے۔