زیارت میں صنوبر کے قدیم ترین نایاب جنگلات تباہی کے دہانے پر، ٹمبرمافیا بے قابو

 
0
1007

کوئٹہ مارچ 02 (ٹی این ایس): ذرائع کے مطابق مطابق سطح سمندر سے آٹھ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ایک لاکھ دس ہزار ہیکڑ رقبے پر مشتمل بلوچستان کے ضلع زیارت میں چار ہزار اٹھ سو مربع کلو میٹر رقبے پر محیط صنوبر کے پانچ ہزارسال سے ذائد قدیم یہ تاریخی جنگلات جنہیں دنیا بھرمیں قیمتی ترین حیاتیاتی وراثت قرار دیا گیا ہے۔

حکومتی بے حسی اور عدم توجہ کے باعث دن بدن تباہ ہوتے جا رہے ہیں۔ صنوبر کے ان جنگلات کوٹمبر مافیاء کے لوگ کاٹ کر نہ صرف مقامی سطح پر فروخت کر رہے ہیں بلکہ یہ درخت اندرون ملک بھی سخت پابندی کے باجود متعلقہ حکام کی غفلت کے باعث اسمگل کئے جاتے ہیں۔ مقامی لوگوں کے بقول ذرائع ایندھن کی کمی کی وجہ سے ان قیمتی جنگلات کو لوگ مقامی سطح پر بھی کاٹ کراپنی ضروریات پوری کر رہے ہیں۔

زیارت میں صنوبر کے یہ قدیم اور تاریخی درخت ان پیڑوں کا حصہ ہیں جو اس ھوالے سے بھی بہت اہم ہیں کہ یہ درخت سست روی سے بڑھتے اور طویل عرصے تک زندہ رہتے ہیں۔
صنوبر کے ان درختوں کی ایک انفرادی خوبی یہ بھی ہے کہ ان کا گھنا اور پھیلا ہوا جڑوں کا نظام واٹر شیڈز کی حفاظت کرتا ہے جس سے زیر زمین پانی کے ریچارج میں اضافہ ہوتا ہے ۔