محکمہ صحت پنجاب کے کورونا مانیٹرنگ روم برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے تازہ ترین صورت حال جاری کردی ہے۔

 
0
1391

لاہور مارچ 02 (ٹی این ایس): ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق صوبہ بھر میں اس وقت کورونا کا کوئی کنفرم مریض زیر علاج نہیں ہے۔اس وقت 9 مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈز میں موجود ہیں۔

ترجمان کے مطابق اب تک صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ، تحصیل اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ہسپتالوں میں 38 مشتبہ مریض داخل ہوئے ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 28 مریضوں کو کلئیر قرار دیتے ہوئے ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔ مختلف علاقوں سے سامنے آنیوالے 9 مشتبہ مریض زیر نگرانی ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ابھی تک کسی مریض میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔

واضع رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا تھا کہ پاکستان میں مزید دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کا ایک کیس سندھ اور ایک فاٹا میں سامنے آیا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید بتایا تھا کہ کورونا وائرس کے پہلے والے دو مریضوں میں سے ایک تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہے۔ کسی مریض کا نام میڈیا پر لانا اخلاق کے دائرے میں نہیں آتا ہے۔