سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی شہر میں جاری انسداد تجاوزات مہم کے تحت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے متعدد تعمیرات و تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا

 
0
328

اسلام آباد:02 مارچ (ٹی این ایس): سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی شہر میں جاری انسداد تجاوزات مہم کے تحت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے متعدد تعمیرات و تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔

اس ضمن میں سی ڈ ی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پیر کے روز میگا آپریشن کر کے اسلام آباد کے سیکٹر آئی12- اور ایچ12- کی درمیانی پٹی پر غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔ اس میگا آپریشن میں سرکاری اراضی پر بڑھتی ہوئی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کے لیے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ، اسلام آباد پولیس اور سی ڈی اے کے دیگر شعبوں نے بھر پور معاونت کی۔ آپریشن میں سرکاری اراضی پر تعمیر کئے جانے والے 103کمروں،23 کچن اور14واش رومز کو مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ایک ٹیم نے اسلام آباد کے بلیو ایریا میں پلازے میں اضافی واش روم اور ایک کچن کو مسمار کر دیا جبکہ ہمک میں پلاٹ پر غیر قانونی قبضہ ختم کر وا کر اس پلاٹ کا قبضہ الاٹی کو دے دیا گیا۔علاوہ ازیں سیکٹر آئی ٹین کی سٹریٹ نمبر83 میں 10 گھروں کے سامنے گرین ایریا ء پرلگائی جانے والے غیرقانونی فینس کو ختم کر دیا گیا۔