سینیٹر رحمان ملک کا افغان صدر اشرف غنی کے پاکستان مخالف بیان کی شدید مذمت

 
0
314

اسلام آباد مارچ 02 (ٹی این ایس): افغان صدر اشرف غنی کا پاکستان مخالف بیان بےبنیاد اور قابل مذمت ہے، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی کو پاکستان کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دینے پر شکرگزار ہونا چاہئے۔ افغان طالبان کے بنانے کا الزام پاکستان پر لگانا غیر حقیقت پسندانہ و دانشمندانہ ہے، افغان صدر پاکستان مخالف اپنا بیان واپس لیکر معافی مانگے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ طالبان افغانستان کی پیداوار ہے اور وہاں سے لڑ رہے ہیں۔ صدر اشرف غنی بھارت کی زبان بولنے کی بجائے افغانستان کی سیاست کرے۔ طالبان کو خود افغانی ایجنسی این ڈی ایس سپورٹ کر رہی ہے۔ صدر اشرف غنی امریکہ طالبان ڈائلاگ میں نظرانداز ہونے کا غصہ پاکستان پر نکال رہے ہیں۔ معلوم ہوتا ہے کہ اشرف غنی امریکہ طالبان معاہدے کو کامیاب نہیں ہونے دئینگے اور ملک کو خانہ جنگی کیطرف دھکیل دینگے۔