اسلام آباد (ٹی این ایس) پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات

 
0
30

(اصغر علی مبارک)
اسلام آباد (ٹی این ایس): چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ترجمان وزارت خارجہ کے دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق انہوں نے پاک چین آل ویدر اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی توثیق کی، جو دونوں ریاستوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا سنگ بنیاد ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے CPEC 2.0 کی پیشرفت کا جائزہ لیا، یہ ایک اہم منصوبہ ہے جس کا مقصد اقتصادی تعاون اور علاقائی روابط کو بڑھانا ہے۔
دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے اور اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا
چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے چینی وزیر خارجہ H.E. Wang Yi کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اعلیٰ سطحی “کثیر جہتی، اصلاحات اور عالمی طرز حکمرانی کی مشق” کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی، جس کی میزبانی چین نے اپنی صدارت میں یو این ایس سی کی صدارت میں کی تھی۔ نائب وزیر اعظم نے کثیر الجہتی تعاون کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیتے ہوئے 18 فروری 2025 کو نیویارک میں تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کی۔