دو بڑی غیر ملکی ایئرلائنز کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بند کرنے کا فیصلہ، عوام مشکلات سے دوچار

 
0
250

اسلام آباد 25 جون 2020 (ٹی این ایس): اتحاد ایئرویز اور فلائی دبئی نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن عارضی طور پر بند کرنےکا فیصلہ کرلیا، تاہم اتحاد ایئرویز کا ابوظبی سے پاکستان کا فلائٹ آپریشن چلتا رہے گا۔

اتحادا یئرویز نے پاکستان سے فلائٹ آپریشن عارضی طورپر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، اعلامیہ میں کہا کہ پاکستان سےفلائٹ آپریشن فوری طور پر معطل کردیا گیا، ابوظبی سے پاکستان کا فلائٹ آپریشن چلتا رہے گا۔

غیرملکی ایئرلائن کی کارگوفلائٹ دو طرفہ جاری رہے گی، پاکستان کےلئے پروازوں کا جائزہ لیا جاتا رہتا ہے، ٹکٹ بک کراتے وقت مسافر تفصیلات پی این آر میں درج کرائیں۔

دوسری جانب فلائی دبئی نے بھی پاکستان کیلئے فضائی آپریشن عارضی معطل کرنےکا فیصلہ کیا ہے، فلائی دبئی کا پاکستان سےدبئی کا آپریشن 25 جون سے بند کردیا جائے گا۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد سے فلائی دبئی کی پروازیں بھی منسوخ کردیں گئیں، مسافروں کی ٹکٹس کی رقومات واپسی پالیسی پرکی جائےگی، فلائی دبئی کی جانب سے کورونا پھیلنےکی وجہ سے آپریشن بند کیا جارہا ہے ، آپریشن کی بحالی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔