عمران خان نے 13 پارٹیوں کی اجتماعی سیاسی قبر کھود دی،شیخ رشید

 
0
78

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ اکیلے عمران خان نے13 پارٹیوں کی اجتماعی سیاسی قبرکھوددی ہے ،اسمبلیاں بچانے پر مشورے ہو رہے ہیں، معیشت بچانے پر نہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ سیاسی دھنداتنی چھاگئی کہ الیکشن کاسورج طلوع ہونالازمی ہے اب تومفتاح بھی کہہ رہے ہیں بانڈکلیئرہونے کے باوجودملک ڈیفالٹ ہوسکتاہے ۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ ایکسپورٹ ترسیلات زرمبادلہ کے ذخائرکم ،سٹاک ایکسچینج ٹھس ،پیٹرول گیس ڈالرمہنگااورنایاب ہے،ان کاکہناتھا کہ اسمبلیاں بچانے پر مشورے ہورہے ہیں ملک اورتباہ حال معیشت بچانے پرکام نہیں ہورہا۔

ایک اور ٹوئٹ میں سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ اگر567ممبراسمبلیوں سے مستعفی ہو جاتے ہیں توپیچھے رہ کیاجاتاہے ،اسمبلیاں توڑیں یاچھوڑیں لولی لنگڑی اسمبلیوں کی طرف کوئی نہیں دیکھ رہا۔

شیخ رشید احمد کاکہناتھا کہ حکمران اوران کو لانے والے دونوں افسردہ اور شرمندہ ہیں ،اکیلے عمران خان نے13 پارٹیوں کی اجتماعی سیاسی قبرکھوددی ہے جس کی وجہ سے پی ڈی ایم الیکشن سے فراری ہے۔