سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے حکومت کا احسن قدم، جانئے خبر میں

 
0
406

اسلام آباد 25 جون 2020 (ٹی این ایس): سعودی عرب میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، پی آئی اے نے ریاض اور دمام سے پاکستان کے لیے خصوصی پروازیں آپریٹ کیں۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ خصوصی پروازوں کے ذریعے 4ہزار800 سے زائد ہم وطنوں کو پاکستان پہنچایا گیا، دمام سے 2ہزار400سے زائد ہم وطنوں کو ان کی منزل مقصود تک پہنچا دیا گیا ہے۔

پی آئی اے نے دمام سے لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کے لیے پروازیں آپریٹ کیں۔ پی آئی اے نے ریاض سے 10خصوصی پروازوں کے ذریعے 2ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا۔

خیال رہے پی آئی اے آئندہ ہفتے سعودی عرب سے 10 ہزار افراد کو واپس لائے گی، جب کہ یو اے ای سے 15 ہزار افراد کو واپس لایا جائے گا، ان 25 ہزار مسافروں کو واپس لانے کے لیے 100 سے زائد پروازیں چلائی جائیں گی، ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں پروازوں کا مقصد ٹکٹس کی فراہمی آسان کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں بین الاقوامی فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے، 21 جون کو اس سلسلے میں جناح ٹرمینل کراچی سے خلیجی ممالک کی 7 پروازیں آپریٹ کی گئیں، اور ایک ہزار سے زائد مسافر روانہ ہوئے۔