اسلام آباد (ٹی این ایس) ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ جو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ساتھ جڑواں تحصیل ہے فتح جنگ چونکہ میرا آبائی علاقہ ہے بطور صحافی میرا یہ فرض ہے کہ اگر کچھ غلط ہو رہا ہے تو اس کو بھی رپورٹ کروں

 
0
4
{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":[],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

اسلام آباد (ٹی این ایس) ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ جو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ساتھ جڑواں تحصیل ہے فتح جنگ چونکہ میرا آبائی علاقہ ہے بطور صحافی میرا یہ فرض ہے کہ اگر کچھ غلط ہو رہا ہے تو اس کو بھی رپورٹ کروں اور اگر عوام کی بہتری فلاح و بہبود اور عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے جو افسران محنت لگن اور دیدہ دلیری سے اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہے ہیں میں بطور صحافی اپنا یہ فرض سمجھتا ہوں کہ ان کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے تاکہ وہ پہلے سے بڑھ کر عوام کو ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنا سکیں کچھ عرصہ قبل فتح جنگ میں بے شمار مسائل جنم لے رہے تھے ، لوگوں کی زمینوں پر قبضے ہو رہے تھے جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیز زمینوں پر قابض ہو رہیں تھیں بیواؤں ،یتیموں اور غریبوں کو وراثت میں سے ان کا حق نہیں مل رہا تھا ہوٹلز بیکرز پر غیر میعاری اشیائے خورد و نوش من پسند ریٹس پر فروخت ہو رہیں تھیں فتح جنگ شہر میں ٹریفک گھنٹوں جام رہنا معمول بن چکا تھا غیر قانونی تجاوزات کی بھرمار تھی ،غیر قانونی بس اسٹینڈز کی بھرمار تھی کوئی پوچھنے والا نہیں تھا عوام در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو چکے تھے تقریباً چار سال قبل فتح جنگ میں تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود تعینات ہوتے ہیں چوہدری شفقت محمود شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی چکوال سے تعلق رکھتے ہیں وہ ایک منجھے ہوئے دیانتدار ،دلیر ،دبنگ آفیسر کے طور پر جانے جاتے ہیں بلکہ فتح جنگ کی عوام کی جانب سے ان کو عوام دوست تحصیلدار کا لقب بھی دیا گیا ہے بلاشبہ وہ ایک غریب پرور آدمی ہیں وہ ہمیشہ غریب کی آواز بنتے ہیں اور یتیم ،مسکین ،بیواؤں اور بے سہارا لوگوں کا سہارا بنتے ہیں

ان کے آفس کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھلے ہیں

وہ عوامی شکایت پر فوری کارروائی عمل میں لاتے ہیں اور غریب مسکین یتیم اور بیواؤں کا سہارا بنتے ہیں

 ان تعیناتی کے دوران بہت سارے مسائل کا جڑ سے خاتمہ ممکن ہوا چوہدری شفقت محمود نے فتح جنگ محمکہ مال میں اصلاحات کو یقینی بنایا ٹاؤٹ کلچر کا خاتمہ کیا رشوت خوری کا خاتمہ کیا انھوں نے سینکڑوں بیواؤں یتیموں کی زمینوں سے قبضے واگزار کروائے وہ روزمرہ کی بنیاد پر اشیائے خورد و نوش کی دکانوں ،ہوٹلز ، بیکریز سبزیوں ،پھلوں کی دکانوں پر چیکنگ کو یقینی بناتے ہیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے بلکہ حال ہی میں چوہدری شفقت محمود کو تحصیلدار حسن ابدال کا چارج بھی سونپا گیا ہے فتح جنگ کی عوام تو ان کی خدمات کی معترف تھی اب حسن ابدال کی عوام بھی ان کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے تحصیل حسن ابدال میں بھی عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں حسن ابدال میں بھی انھوں نے بیواؤں اور یتیموں کی زمین سے متعدد قبضے واگزار کروائے بلکہ اس کے علاؤہ انھوں اپنے ذاتی خرچ سے فتح جنگ اور حسن ابدال کے غریب اور مستحق لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے وظائف بھی مقرر کر رکھے ہیں وہ اپنے ذاتی خرچ سے عوامی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے نظر آتے ہیں

فتح جنگ کے قریب ہاؤسنگ سوسائٹیز کی بھرمار ہے چوہدری شفقت محمود جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کرتے ہوئے نظرآتے ہیں بلکہ قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیوں کے حوالے سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بھی چوہدری شفقت محمود کی کارکردگی کو خوب سراہا ہے

چند دن قبل المدینہ نامی جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی کی مالک کو گرفتار کر کے اس کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی اس کی علاؤہ حسن ابدال موضع کوٹ سونڈکی میں یتیم بہنوں کی اراضی سے 36 سالہ قبضہ واگزار کروا کر اراضی متاثرہ یتیم خواتین کے حوالے کی اسی طرح فتح جنگ کے موضع صدکال اور موضع بجال و دیگر علاقوں سے بھی قبضہ واگزار کروا کر اراضی اصل مالکان کے حوالے کی چوہدری شفقت محمود ہمہ وقت عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فیلڈ میں نظر آتے ہیں میرے خیال میں دو تحصیلوں کا بوجھ سنبھالنا بہت مشکل کام ہے سب سے بڑھ کر تحصیل حسن ابدال اور فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کے ماتحت کام کرنے والے نائب قاصد سے گرداور تک تمام عملہ ان کے ساتھ کام کرنے کو اعزاز سمجھتا ہے خوشی کی بات یہ ہے چوہدری شفقت محمود کی فتح جنگ میں تعیناتی کے بعد سفید پوش،غریب،یتیم ،مسکین، بیواؤں اور متوسط طبقے کا بول بالا ہوا اور قبضہ مافیا، ٹاؤٹ مافیا ، رشوت خوری کا مکمل خاتمہ غنڈی گردی اور بدمعاش کلچر اور سفارشی کلچر کا مکمل خاتمہ ہوا چوہدری شفقت محمود غریب ،مسکین بیواؤں اور بے سہارا لوگوں کا سہارا بنتے ہیں اور آخری دم تک ان کا ساتھ دیتے ہیں

 چوہدری شفقت محمود مبارکباد کے مستحق ہیں وہ ہمیشہ سفید پوش یتیم ،مسکین بیواؤں اور بے سہارا لوگوں کا ساتھ دیتے ہیں اور بے سہارا لوگوں کا سہارا بنتے ہیں چوہدری شفقت محمود نے متعدد لوگوں کے زمین کے مسائل اور تنازعات جو عرصہ دراز سے چلتے آرہے تھے اور لوگوں کے آپس میں زمین کی وجہ سے لڑائی جھگڑے معمول بن چکے تھے انھوں لوگوں کو لڑائی جھگڑوں سے بچایا اور دونوں پارٹیوں کو بٹھا کر ان کے زمین کے معاملات حل کروائے اور ان کی آپس میں صلح بھی کروائی ۔ ان کا یہ سلسلہ جاری و ساری ہے

تحصیلدار فتح جنگ/ حسن ابدال چوہدری شفقت محمود کا یہ کہنا ہے

 اگر آپ کے پاس اختیارات ہوں اور آپ اپنے اختیارات درست طریقے سے استعمال کریں تو کون سی چیز ہے جو درست نہیں ہو سکتی؟ ان کا کہنا ہے اگر آپ کے پاس اختیارات ہوں اور آپ صحیح طریقے سے اپنے اختیارات کو استعمال کریں تو آپ سب کچھ درست کر سکتے ہیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پاکستان اور پنجاب کا ہر محکمہ اور ہر آفیسر اپنے اختیارات کا صحیح استعمال کرے اور وہ اگر چیزوں کو درست کرنا چاہیں تو سب کچھ درست ہو سکتا ہے ان کا مزید کہنا ہے کہ میں غریب ،یتیم ،مسکین بیواؤں اور بے سہارا لوگوں جن کا اللہ کے سوا کوئی نہیں ہے میں ان کا ساتھ دیتا ہوں ۔

آخر میں میری فتح جنگ اور حسن ابدال کے شہریوں سے بھی درخواست ہے کہ چوہدری شفقت محمود جیسے ایماندار ،دیانت دار ،محنتی ،قابل اور دبنگ آفیسر کا ساتھ دیں تاکہ فتح جنگ میں حقیقی معنوں میں تبدیلی آ سکے ۔

چوہدری شفقت محمود کی فتح جنگ کے لیے خدمات سنہری حروف میں لکھی جائیں گی اور ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا میرے خیال میں نہ ان سے پہلے کوئی چوہدری شفقت محمود جیسا تحصیلدار آیا اور نہ ہی ان کے بعد کوئی آئے گا ۔