صادق آباد پولیس کی اہم کاروائی، دوستی کی آڑ میں دوست کے 09 سالہ بیٹے کو اغواء کرنے والا اغواء کار 06 گھنٹے کے اندرگرفتار

 
0
281

راولپنڈی 25 جون 2020 (ٹی این ایس): صادق آباد پولیس کی اہم کاروائی، دوستی کی آڑ میں دوست کے 09 سالہ بیٹے کو اغواء کرنے والا اغواء کار 06 گھنٹے کے اندرگرفتار، بچہ بازیاب،پولیس ذرائع کو مطابق مغوی بچے کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا، اغواء کار شاہسوار بچے کے والد کا دوست ہے جس نے دوستی کی آڑ میں بچے کو اغواء کیا، واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی راول نے ایس ایچ او صادق آباد کو بچے کی بازیابی کاخصوصی ٹاسک دیا تھا، ایس ایچ او صادق آباد اور ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بچے کو 06 گھنٹے کے اندر جھنگی سیداں کے علاقے سے بازیاب کروا لیا۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، بچوں پر تشدد، استحصال یا اغواء جیسے جرائم ناقابل برداشت ہیں، ایس پی راول رائے مظہر اقبال سی پی او راولپنڈی محمداحسن یونس کی ایس پی راول اور صادق آباد پولیس کو شاباش