اسلام آباد، 28 اکتوبر 2026 (ٹی این ایس): چیئرمین سی ڈی اے کا کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ، اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت
شہریوں کی جانب سے سی ڈی اے کی اسلام آباد میں ٹریفک کی روانی کے لیے اہم ترقیاتی منصوبوں، بالخصوص کشمیر چوک انڈر پاس کی تعمیر کے حوالے سے کاوشوں کو سراہا۔
چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سہیل اشرف نے اسلام آباد میں کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعمیراتی سرگرمیوں کی تازہ ترین پیش رفت اور جاری کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران اور منصوبے پر کام کرنے والی ٹیموں کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اور انجینئرنگ، تعمیراتی معیار، پائیداری اور حفاظتی اقدامات کے اعلیٰ ترین معیارات کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔
بریفنگ کے دوران چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ کشمیر چوک انڈر پاس پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔
کشمیر چوک انڈر پاس پر کام کی پیش رفت وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کے عزم اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی قیادت میں سی ڈی اے کی بھرپور کوششوں کی عکاس ہے، جن کا مقصد اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنا اور وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔
دورے کے دوران چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے جاری سول اور اسٹرکچرل تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور منصوبے کی انتظامی و انجینئرنگ ٹیموں کو ہدایت کی کہ وسائل کے بہترین استعمال اور مسلسل نگرانی کے ذریعے تعمیراتی کام کی موجودہ رفتار برقرار رکھی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام تعمیراتی سرگرمیاں منظور شدہ انجینئرنگ ڈیزائن، تکنیکی وضاحتوں اور معیار کے مطابق انجام دی جائیں۔ منصوبے کی پائیداری اور معیار کے علاوہ بروقت تکمیل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے رکھا تھا۔ بارش کے باعث دو روز کام متاثر ہونے کے باوجود منصوبے پر کام کرنے والی ٹیموں نے حوصلہ افزا رفتار برقرار رکھی ہے، جو اس اہم ترقیاتی منصوبے کو طے شدہ مدت میں مکمل کرنے کے عزم کا اظہار ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے کہا کہ کشمیر چوک انڈر پاس عوامی فلاح و بہبود کا ایک اہم منصوبہ ہے، جس کا مقصد اسلام آباد کے اہم چوراہوں میں سے ایک پر طویل عرصے سے درپیش ٹریفک کی بھیڑ کے مسئلے کو حل کرنا ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی معیار کی نگرانی، کام کے دوران حفاظتی انتظامات، ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی سہولت پر خصوصی توجہ دی جائے، تاکہ ترقیاتی سرگرمیوں کے باعث عوام کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔
شہریوں نے اسلام آباد میں ٹریفک کی مسلسل بڑھتی ہوئی بھیڑ پر قابو پانے کے لیے کشمیر چوک انڈر پاس سمیت اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تعمیر کے سلسلے میں سی ڈی اے کی کوششوں کو سراہا ہے۔ شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک کی روانی مزید بہتر اور بلا تعطل ہو گی، ٹریفک کی رکاوٹوں میں کمی آئے گی اور اسلام آباد و راولپنڈی کے درمیان سفر کرنے والے شہریوں کا قیمتی وقت بچے گا۔ اس منصوبے کو شہری آمدورفت کے نظام میں بہتری لانے اور رہائشیوں و روزانہ سفر کرنے والے افراد کو زیادہ سہولت فراہم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
منصوبے کی تکمیل کے بعد کشمیر چوک انڈر پاس سے ٹریفک کی روانی بہتر ہونے، رش اور سفری دورانیے میں کمی آنے اور اسلام آباد و راولپنڈی کے درمیان آمدورفت مزید آسان ہونے کی توقع ہے۔ اس منصوبے سے روزانہ ہزاروں شہریوں کو سہولت میسر آئے گی، جڑواں شہروں کے درمیان رابطہ مزید بہتر ہو گا اور شہری ٹرانسپورٹ کے نظام کو زیادہ مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔
چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سی ڈی اے عوامی بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو مؤثر انداز میں اور اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کے مطابق مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر چوک انڈر پاس کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کے لیے تعمیراتی پیش رفت کی مسلسل اور کڑی نگرانی جاری رکھی جائے گی، تاکہ حکومت کے ترقیاتی وژن کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کے لیے عملی سہولیات اور ٹھوس فوائد میں تبدیل کیا جا سکے۔













