پنجاب حکومت من پسندافسروں پر مہربان

 
0
321

لاہور ،دسمبر11(ٹی این ایس):پنجاب حکومت نے سرکاری کمپنیوں پر نوازشات کی بارش کر دی،من پسند افراد کے لئے ملکی خزانوں کے منہ کھول دیئے ، میڈیا تفصیلات کے مطابق سی ای او تھرمل پاور کمپنی ارشد محمود کی تنخواہ 20لاکھ روپے ، احد چیمہ کی تنخواہ 14لاکھ روپے ،قائد اعظم سولر کمپنی کے محمد امجد ساڑھے 8لاکھ روپے اور نارتھ کمپنی کے سی او نبیل جاوید کی تنخواہ ساڑھے 13لاکھ روپے ہے ۔تنخواہ کے علاوہ بھی ان افسروں کو یوٹیلٹی بل کی مد میں لاکھوں روپے بونس بھی فراہم کئے جاتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق بھی کئی من پسند چھوٹے عہدوں پر تعینات افسروں کو تنخواہ لاکھوں روپے دی جاتی ہے ۔