وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

 
0
21919

لاہور اگست 09 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت۔ روٹی کی پرانی قیمت ہی برقرار رہے گی۔ روٹی کی قیمت نہیں بڑھنے دیں گے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کمی کو جلد سے جلد دور کیا جائے۔ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ کمشنرزاورڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں۔