وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے لئے بڑا اقدام، پنجاب میں اراضی سینٹرز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

 
0
435

لاہور اگست 09 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے لئے بڑا اقدام۔ پنجاب میں اراضی سینٹرز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ۔ 115 نئے اراضی سینٹرز 31دسمبر تک کام شروع کردیں گے۔ نئے اراضی سینٹرز کے فنکشنل ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز اراضی سے متعلقہ معاملات کی خود مانیٹرنگ کریں۔ اراضی سے متعلقہ ایشوز کو جلد نمٹایا جائے۔ ایسے معاملات میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ پنجاب حکومت نے قبضہ مافیاسے 1لاکھ11ہزار ایکڑ اراضی واگزار کرائی ہے۔ واگزار کرائی گئی اراضی کا بہترین مصرف یقینی بنایا جائے گا۔ کمشنر زاورڈپٹی کمشنرز واگزار کرائی اراضی کے بہترین استعمال کے حوالے سے قابل عمل تجاویز پیش کریں۔عثمان بزدار
انتظامی افسران اراضی سینٹرز کے دورے کر کے صورتحال کا جائزہ لیں۔ سیٹلمنٹ ایشوز کی جانب بھی بھر پور توجہ دی جائے۔