سینیٹر رحمان ملک کا بھارتی وزیراعظم مودی کیخلاف چارج شیٹ

 
0
22452

اسلام آباد اگست 09 (ٹی این ایس): چارج شیٹ سینیٹر رحمان ملک نے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میں پیش کیا۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے حساس و مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔ بھارت پاکستان او افغانستان میں اچھے تعلقات و پاکستان کا امن میں کردار نہیں چاہتا ہے۔ بھارت یہ سب افغانستان میں امن کی کوششوں کو برباد کرنے کیلئے کر رہا ہے۔ بھارت یہ سب کچھ مقبوضہ کشمیر کی جغرافیہ تبدیل کرنے کیلئے کر رہا ہے۔ ہمیں مودی کیخلاف انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں جانا چائیے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمیشن نے بھارت کی ریاستی دھشتگردی پر رپورٹ دی ہے۔ وزیراعظم مودی اپنے فورسز کے ذریعے نہتے کشمیریوں کو قتل، ریپ، اغواء و اندھا کرا رہے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے انسانی حقوق کی تنظیموں پر کشمیر داخلے پر پابندی لگا کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ بھارتی وزیراعظم مودی مشہور دھشتگرد ہے جسکا نام دنیا کے ٹاپ دس دھشتگردوں میں ہے۔ بھارتی وزیراعظم مودی “گجرات کا سفاک قاتل” کے نام سے دنیا میں جانا جاتا ہے، گجرات میں قتل عام کیوجہ سے مودی کا داخلہ امریکہ میں ممنوع تھا، بھارتی وزیراعظم مودی آر ایس ایس کا ممبر ہے جسکے ہاتھ نہتے مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں، بھارتی وزیراعظم مودی اپنے ملک کے باشندوں کے قتل و غارت و عصمت دری میں ملوث ہے، بھارتی وزیراعظم مودی آر ایس ایس کے اعلان کی مطابق بھارت کو 2025 تک ‘ھندو راشترا’ بنانے پر گامزن ہے۔ بھارتی وزیراعظم مودی نے پہلے احمداباد گجرات و اب کشمیر میں مسلم نسل کشی کر وا رہا ہے، بھارتی وزیراعظم مودی نے نہتے کشمیریوں پر ظلم و جبر کیلئے 7 لاکھ فوجیوں کو کشمیر بھیجا ہے، کشمیریوں کی واحد گناہ اقوام متحدہ کے قوانین کے تحت حق خودارادیت کا جدوجہد ہے، وزیراعظم مودی نے ظلم و جبر کے تمام حدود پار کئے ہیں، وزیراعظم مودی نے ہزاروں کشمیری نوجوانوں کے آنکھیں ضائع کرکے بینائی سے محروم کیا، دنیا میں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مثال نہیں ملتی، مسلم آبادی کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے وزیراعظم مودی مختلف حربے استعمال کر رہاہے، انسانیت کیخلاف ان جرائم پر انٹرنیشنل کرائمنل کورٹ میں وزیراعظم مودی کا ٹرائیل کیا جائے۔