اسلام آباد اگست 09 (ٹی این ایس): اجلاس میں ڈی ائی جی سیکورٹی ،ڈی ائی جی آپریشنز اے ائی جی سپیشل برانچ،ایس ایس پی ٹریفک، ایس ایس پی سی ٹی ایف کے علاوہ دیگر افسرون کی شرکت اجلاس میں عیدالاضحی اور جشن آزادی کے سلسلہ میں سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا ڈی آئی جی سکیورٹی ٹریفک کے حوالے سے جامع سکیورٹی پلان ترتیب دیں۔ آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے کہا کہ ضلع بھر میں ٹریفک کی روانی بحال رکھی جائے۔ شہریوں کو ٹریفک روانی کے سلسلہ میں کوئی دقت نہیں پیش آنی چاہئے۔ ون ویلنگ ہیلمٹ نہ پہن پر سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید کو عید اور جشن آزادی کے سلسلہ میں جامع سکیورٹی پلان ترتیب دینے کی ہدایت تمام عیدگاہوں، مساجد امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے موثر اقدامات کئے جائیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے۔ مارکیٹوں، شاپنگ سنٹروں، تفریح گاہوں پر بھی سکیورٹی لگائی جائے۔ انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کھالیں جمع کرنے والی تنظیموں کے خلاف کارروائی کریں۔ اسلام آباد میں انتظامیہ کی طرف دفعہ 144 کا نفاذ ہے جس پر سختی سے عمل درآمد کرائے جائے۔ ضلع بھر میں پٹرولنگ کو موثر اور اضافی پٹرولنگ لگائی جائے۔ رہائشی علاقوں میں بھی پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے۔