پنجاب حکومت کا صوبہ بھر میں یوم آزادی کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کیلئے خصوصی تقریبات کے انعقاد کا فیصلہ

 
0
2207

لاہور اگست 09 (ٹی این ایس): پنجاب حکومت کا صوبہ بھر میں یوم آزادی کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کیلئے خصوصی تقریبات کے انعقاد کا فیصلہ۔ 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ یوم آزادی پر پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میں خصوصی تقریبات ہوں گی۔ وزیراعلیٰ سردار۔ صوبہ بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور سیمینارز منعقد ہوں گے۔ پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرے گی۔ بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے متنازع فیصلے کو کسی نے قبول نہیں کیا۔ مودی سرکار کے اس غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدام کے خلاف بھرپور احتجاج کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں یوم آزادی کو یوم یکجہتی کشمیر کے طو رپر منانے کیلئے تقریبات اور سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔