وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

 
0
254

لاہور اگست 09 (ٹی این ایس): اجلاس میں عیدالاضحی کے موقع پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سکیورٹی اقدامات اور صفائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ کی عیدالاضحی پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت۔ عید اجتماعات کی سکیورٹی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان وضع کردہ سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ علاقائی صورتحال کے تناظر میں پولیس اور سکیورٹی سے متعلقہ سول ادارے ہمہ وقت چوکس رہیں۔ دشمن مکار اور بزدل ہے۔ متعلقہ اداروں کو ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنا ہوگی۔ ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ ہوائی فائرنگ کے واقعات کے سدباب کیلئے پولیس کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے گئے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے صفائی کیلئے انتظامیہ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ عیدالاضحی کے موقع پر پنجاب بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات ہونے چاہئیں۔ عید پر چھٹیاں نہیں کروں گا بلکہ فیلڈ میں جاؤں گا۔ میں کسی بھی شہر جا کر صورتحال کا خود جائزہ لوں گا۔ رواں برس انتظامات کو خوب سے خوب تر ہونا چاہیئے اور عوام کو ریلیف نظر آنا چاہیئے۔ بارشوں کے پیش نظر ادارے اپنی تیاریاں مکمل رکھیں۔  مویشی منڈیوں میں بھی صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ مویشی منڈیوں کے اردگرد ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ آلائشوں کو بروقت مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کیلئے بہترین انتظامات کئے جائیں۔ بڑے شہروں میں سپرے بھی کرایا جائے۔  انتظامیہ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے افسران صفائی کے انتظامات کو خود مانیٹر کریں۔ لاہور اور بڑے شہروں میں صفائی کے انتظامات میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کروں گا۔ آپ کو شہر صاف ستھرا رکھنے کا ٹارگٹ دیا ہے۔ آپ سب کی ذمہ داری ہے کہ صفائی کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔ صفائی سے متعلق شہریوں کی شکایت کے ازالے کیلئے فوری اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ شہریوں کو صاف ماحول فراہم کرنا حکومت کے متعلقہ اداروں اور محکموں کی ذمہ داری ہے۔ شہریوں اور بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے پارکوں میں لگے جھولوں کی جانچ پڑتال مکمل کی جائے۔  عوام کو کانگو وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے۔ عثمان بزدار جہاں بھی کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ ہو وہاں فی الفور تمام احتیاطی اقدامات کئے جائیں۔ مویشی منڈیوں کی خصوصی سکریننگ کرتے ہوئے جراثیم کش سپرے کیا جائے۔ عالمی ادارہ صحت کی وضع کردہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔ محکمہ صحت اور لائیوسٹاک احتیاطی تدابیر اور وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کریں۔ صفائی کے انتظامات کی موثر مانیٹرنگ کیلئے صوبائی سطح پر کنٹرول روم بنانے کا فیصلہ۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ کنٹرول روم عید کے ایام میں 24 گھنٹے فعال رہے گا۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری زیراعلیٰ،، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی پی ڈی ایم اے اور اعلیٰ حکام کی اجلاس میں شرکت۔ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے ایم ڈیز کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت۔