ٹرمپ امریکہ کی افغانستان میں ناکامی کا ذمے داراب پاکستان کو ٹھہرارہا ہے ،عمران خان

 
0
1253

اسلام آباد،جنوری03(ٹی این ایس) : پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ٹرمپ امریکہ کی افغانستان میں ناکامی کا ذمے داراب پاکستان کو ٹھہرارہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ وہ شروع سے ہی نام نہاد امریکی وارآن ٹیرر کا حصہ بننے کی مخالفت کررہے ہیں ،ْامریکی نام نہاد وار آن ٹیرر سے 70 ہزار افراد مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا نائن الیون سے کوئی تعلق نہیں تھا پھربھی نقصان اٹھایا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معیشت کا 100 بلین ڈالر سے زائدنقصان ہوا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ٹرمپ امریکہ کی افغانستان میں ناکامی کا ذمے داراب پاکستان کو ٹھہرا رہا ہے۔