امریکہ قدر نہیں کرے گا تو پاکستان بھی تعاون پر نظرثانی کرسکتا ہے ،ملیحہ لودھی کا امریکہ کو کرارا جواب

 
0
558

نیویارک ،جنوری03(ٹی این ایس): اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے امریکی مندوب نکی ہیلے کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ قدر نہیں کریگا تو پاکستان بھی تعاون پر نظرثانی کرسکتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملیحہ لودھی نے کہاکہ اسلام آباد کے واشنگٹن سے تعلقات کسی قسم کی امداد کی وجہ سے نہیں بلکہ ہمارے قومی مفادات اور اصولوں پر مبنی ہیں۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی دہشت گردی کے خلاف ہم نے سب سے زیادہ تعاون اور قربانیاں دی ہیں اور پوری دنیا کے مقابلے میں سب سے بڑا انسداد دہشت گردی آپریشن کیا۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکہ اپنی غلطیوں اور ناکامی کا الزام دوسروں پر نہ ڈالے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلے نے کہا تھا کہ امریکہ ، پاکستان کی 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی امداد روک رہا ہے۔صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ امداد روکنے کا تعلق فلسطین پر قرارداد سے نہیں بلکہ دہشتگردوں کو پناہ دینے سے ہے۔