پاکستان کسی بھی ملک کی جانب سے کسی بھی مس ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دینے کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے,وفاقی وزیر عبد القادر بلوچ

 
0
576

اسلام آباد ،جنوری03(ٹی این ایس):وفاقی وزیر سیفرون لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی ملک کی جانب سے کسی بھی مس ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دینے کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ،ْ ٹرمپ کا حالیہ ٹویٹ افغانستان میں شکست اور سی پیک منصوبے کے ذریعے پاکستان میں بڑھتی تعمیروترقی پر ان کی مایوسی کی واضح مثال ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی جغرافیائی حدود کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کسی بھی ملک کی جانب سے کسی بھی مس ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دینے کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ ٹویٹ افغانستان میں ان کی شکست اور سی پیک منصوبے کے ذریعے پاکستان میں بڑھتی تعمیروترقی پر ان کی مایوسی کی واضح مثال ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکہ اپنی پالیسیوں کی وجہ سے افغان جنگ میں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل اطمینان ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی سلامتی کے اس معاملے پر متحد ہیں۔ عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ قومی مفاد میں جامع حکمت عملی کی تیاری کے لیے یہ معاملہ پارلیمنٹ میں بھی رکھنا چاہئے۔