اسلام آباد جولائی18(ٹی این ایس): پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نظام ضروری ہے ،ْ پہلے جمہوریت اور پارلیمنٹ کو بھی محفوظ بنایا جائے۔پاناما کیس کی سماعت کے موقع پرسپریم کورٹ آمد کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ ان حالات میں ایک ہی راستہ ہے کہ وزیراعظم استعفیٰ دے دیں۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ دنیا کی بڑی عدالتوں سے انصاف ہی کی توقع ہوتی ہے تاہم سب سے بڑی عدالت اللہ کی ہے اور انسانوں کے لئے بڑی عدالت سپریم کورٹ ہے۔
سپریم کورٹ آمد سے متعلق پوچھے گئے سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن سپریم کورٹ میں موجود ہے ،ْاس لئے اپوزیشن سے یکجہتی کیلئے یہاں آئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بہتر ہو گا ہمیں اداروں پر یقین رکھنا چاہئی-سپریم کورٹ میں انصاف ہوگااس ادارے پرکسی کو شک نہیں کرنا چاہئی-ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عدالتوں سے ہمارے گلے شکوے ضرور رہے ہیں لیکن لوگ انہی عدالتوں میں آتے ہیں کہ یہاں انصاف ہو تا ہے اس کیس میں دیکھیں گے کیا ہوتا ہی-میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ2014ء میں جمہوریت کو خطرہ تھا تو پارلیمنٹ کیساتھ کھڑے تھے جو آپ لوگ سمجھتے ہیں نواز شریف کے ساتھ تھے حالانکہ ہم نے جمہوریت بچائی اور نواز شریف کیساتھ نہیں تھے -انہوں نے کہا کہ نواز شریف آج جمہوریت کیلئے خطرہ بن چکے ہیں جمہوریت کو اس وقت بھی خطرہ تھا آج بھی خطرہ ہی-ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کل بھی ہمارا دن تھا 45بچے شہید ہوئے تھے انہوں نے کہا کہ ہم نے جمہوریت کیلئے کوڑے کھائے ‘جیلیں بھی دیکھیں پھانسیاں بھی بھگتیں‘ جمہوریت کیلئے پیپلزپارٹی کے لوگوں نے قربانیاں دیں -سپریم کورٹ آمد کے موقع پر قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے دیگر رہنمائوں میں ندیم افضل چن اور فیصل کریم کنڈی بھی تھے۔