اسلام آباد جولائی18(ٹی این ایس) : پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی پارلیمنٹ سے استعفیٰ دینے کی بات پی ٹی آئی کی زبان ہے ،ْپی ٹی آئی کا وکیل اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گیا ،ْجماعت اسلامی نے اپنی درخواست میں 450افراد کا نام دیا تھا ،ْ ترمیم شدہ درخواست میں صرف شریف فیملی کا نام ہے ،ْ جماعت اسلامی اپنے موقف سے کیوں بھاگ گئی ہی سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کے لوگ بھی بھرپور انداز میں آئے ،ْ جن کا کیس سے تعلق نہیں وہ بھی استعفیٰ مانگ رہے ہیں ۔
منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہاکہ جماعت اسلامی نی2016کی پاناما سے متعلق درخواست میں 450 افراد کانام دیا تھا جبکہ جماعت اسلامی نی2017میں ترمیم شدہ درخواست دائرکی جس میں صرف شریف فیملی کا نام ہے ،ْجماعت اسلامی جواب دے کہ وہ اپنے موقف سے کیوں بھاگی ہے ،ْ جماعت اسلامی کو کس نے مجبور کیا کہ وہ 450ناموں سے بھاگ گئی ۔دانیال عزیز نے کہا کہ آئی سی آئی جے نے سب سے پہلے مونس الٰہی کی آف شورکمپنی کا ذکرکیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ دیکھیں یہ کیس کیسے کیسے رنگ بدل رہا ہے ،ْآج سپریم کورٹ میں پیپلزپارٹی کے لوگ بھی بھرپور انداز میں آئے ہیں ،ْجن کا تعلق نہیں وہ بھی استعفیٰ مانگ رہے ہیں۔دانیال عزیز نے کہا کہ چوہدری شجاعت دوسری سماعت پر سپریم کورٹ میں نظر نہیں آئے ،ْمجھے بتانے کی ضرورت نہیں کہ بینکوں کے ملازموں کے بیان بدلے گئے تھے۔ایک سوال پر دانیال عزیز نے کہاکہ ڈاکٹر عاصم کو دہشت گردی اور نیب کے الزام میں گرفتار کیا گیا ،ْ پتہ نہیں 230 ارب روپے کونسے خزانے میں جمع کرائے گئے ہیں۔
دانیال عزیز نے ایک بارپھر مطالبہ کیا کہ والیم نمبر 10کو اوپن کیا جائے اور ویڈیو ریکارڈنگ جاری کی جائیں انہوںنے کہاکہ رپورٹ کی جلد نمبر10کو مشکوک کر دیا گیا ہے ۔ دانیال عزیز نے کہاکہ ساٹھ روز میں تحقیقات ممکن ہی نہیں ہے انہوںنے کہاکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں کچھ نہیں ہے ۔دانیال عزیز نے کہاکہ خیبر پختون خوا میں کرپشن ہورہی ہے اور وہاں نیب کے دفتر کو تالا لگا دیئے گئے ہیں انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی کی کے پی کے میں وزارتوں میں ملی بھگت ہے ۔