کوئی معجزہ ہی نواز شریف کی فیملی کو چودہ سال قید اور دس سال کی نا اہلی سے بچا سکتا ہے، فواد چودھری

 
0
417

اسلام آباد جولائی18(ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصا ف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی نا اہلی دیوار پر لکھی ہوئی نظر آرہی ہے ،ْ نواز شریف جائینگے اور نیا وزیر اعظم آئیگا ،ْکوئی معجزہ ہی نواز شریف کی فیملی کو چودہ سال قید اور دس سال کی نا اہلی سے بچا سکتا ہے ،ْ شریف خاندان اور وزراء پہلے کہتے تھے جے آئی ٹی میں پیشی کی ویڈیو سامنے لائی جائیں اب سپریم کورٹ میں کوئی بات نہیں ہوتی ۔منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاکہ والیم 10کھولیں تو عدالت نے کہا والیم 10 میں کچھ نہیں ،ْاگر والیم 10 کھلا تو اس کے بھی اثرات آئیں گے آپ چاہتے ہیں تو کھول دیتے ہیں ۔

فواد چوہدری نے کہاکہ جے آئی ٹی تحقیقات سے نہ صرف لندن بلکہ سوئٹزر لینڈ اور دیگر ملکوں سے بھی اثاثے ظاہر ہو نگے اس کے علاوہ سپریم کورٹ میں شریف خاندان نے قطری خط کے بارے میں کچھ نہیں ۔فواد چودھری نے کہاکہ (ن )لیگ والے کہتے ہیں چوری ہوئی اور پیسہ بھی باہر کیا لیکن تفتیش نہ کی جائے ۔ فواد چوہدری نے کہاکہ حکمرانوں نے نہ صرف ایف زیڈای کی ملکیت تسلیم کر لی گئی بلکہ یہ بھی بتا دیا کہ اقامہ ایف زیڈ ای پر لیا گیا ۔

فواد چودھری نے کہا کہ پورے پاکستان کی نظریں سپریم کورٹ اور ججز پر ہیں ،ْموٹو گینگ باہر آکر جھوٹ بولتا ہے ،ْمعاملہ حسن ،ْ حسین نواز کی 14 ،ْ 14 سال سزا کی طرف جارہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ جے آئی ٹی کی کارروائی کی ویڈیودکھائی جائے ،ْجے آئی ٹی کی ویڈیوزسنیمامیں دکھائی جائیں ،ْفلم انڈسٹری کوبھی فروغ ملے گا۔فواد چودھری نے کہا کہ ایف زیڈ ای کیپٹل، ہل میٹل، کوئنز کمپنیز اور ان کے علاوہ 9 اور کمپنیوں کو نواز شریف کے پیسوں کو وائٹ کرنے کیلئے استعمال کیا گیا ،ْیہ چیزیں شہادتوں کے ساتھ سپریم کورٹ کے سامنے آچکی ہیں۔

فواد چودھری نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف کو عدالت میں طلب کیا جائے اور ان پر جرح کی بھی اجازت دی جائے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما اعجاز احمد چودھری نے کہا کہ نوازشریف کیساتھ سازش ان کے بچوں نے کی ہے ،ْنوازشریف کے بچوں کے پاس سے اربوں روپے نکل آئے ہیں۔