صحافت کو بدنام کرنے والا فراڈیوں کا ٹولا پکڑا گیا

 
0
1987

گوجرانوالہ  جولائی18(ٹی این ایس):گوجرانوالہ  میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا عملہ بن کر مختلف فیکڑیوں میں چھاپے مارنے والے نوسرباز پکڑے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا عملہ بن کر مختلف فیکڑیوں میں چھاپے مارنے والا  یہ گروہ کافی عرصے سے سرگرم تھا،تاہم اس سلسلے میں جب پولیس نے انکے خلاف کارروائی کی  تو ان نوسربازوں نے  اپنے آپ کو صحافی ظاہر کرنا شروع کر دیا۔

بعد ازاں چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے یونین آف جرنلسٹس سے مشاورت کے بعد ان نوسرباز وں کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کروادیا  ،پولیس نے جعل سازوں کی تلاش کے دوران مختلف اداروں کے کارڈ  بھی  برآمد کر لیے ہیں اور ان کے خلاف  مزید تحقیقات جاری ہیں