گوجرانوالہ 05 فروری 2022 (ٹی این ایس): افسران بالا کے احکامات کے پیش نظر سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی محمد ندیم کی سربراہی میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز کشمیر اور ملک و قوم کیلئے دعائیہ کلمات اور پرچم سلامی سے کیا گیا۔ آفسران بالا کی جانب سے ہاتھوں کی طویل زنجیر بنا کر کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ریلیاں نکالی۔ بعد ازاں گوجرانولہ ٹال پلازہ پر روڈ سیفٹی سٹال لگا کر روڈ یوزرز کو بریفننگ میٹریل اور جھنڈیاں بھی تقسیم کی گئیں ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی عبد الرزاق، ایس پی او محمد امتیاز، ایس پی او محمد علی شیرازی، ایس پی او صائمہ انعام، ایس پی او اشتیاق سیکھو، ایس پی او نفیس شفقت، پیٹرولنگ آفسیر عابد طور، پی او شاہ زمان سمیت سول سٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مزید برآں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے تقریبات میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا۔ تقریبات کا اختتام فلیگ مارچ سے کیا گیا۔ ترجمان موٹروے پولیس گوجرانولہ