اسلام آباد ایئرپورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ایک بار پھر ناکام

 
0
496

اسلام آباد 05 فروری 2022 (ٹی این ایس): اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر دمام جانے والے مسافر سے بھاری تعداد میں غیرملکی کرنسی برآمد کرکے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی۔نجی ٹی وی کے مطابق اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی۔اے ایس ایف کے مطابق دمام جانے والے مسافر سے بڑی تعداد میں غیرملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔اے ایس ایف ذرائع کے مطابق برآمد کی گئی غیر ملکی کرنسی کی مقامی کرنسی میں مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔واضح رہے کہ اے ایس ایف حکام نے گزشتہ ماہ بھی اسلام آباد ایئرپورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنائی تھی۔ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے بھاری تعداد میں غیرملکی کرنسی برآمد کی تھی۔