لاہور ہائیکورٹ نے عثمان خٹک کی بطور مستقل آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

 
0
500

لاہور  جولائی18(ٹی این ایس): لاہور ہائیکورٹ نے عثمان خٹک کی بطور مستقل آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا،عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افسر کو آئی جی پنجاب لگایا گیا جو3ماہ میں ریٹائر ہورہا ہے،پنجاب حکومت نے عدالتی احکامات کا مذاق بنایا ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق منگل کو لاہور ہائیکورٹ نے عثمان کی بطور متسقل آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں گزشتہ روز مستقل آئی جی پنجاب تعیناتی کیس کی سماعت ہوئی ۔

وکیل پنجاب حکومت نے بتایا کہ عثمان خٹک کو مستقل آئی جی تعینات کردیا گیا ہے۔ جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ ان کی ریٹائر منٹ میں کتنا عرصہ باقی ہے۔پنجاب حکومت کی طرف سے بتایا گیا کہ عثمان خٹک کی ریٹائرمنٹ میں 3ماہ باقی ہیں جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا۔عدالتی احکامات کا مذاق بنایا ہوا ہے۔لاہور ہائیکورٹ حکم کے مطابق مستقل آئی جی پنجاب 3سال کیلئے لگانا تھا جبکہ پنجاب حکومت ایسے افسر کوآئی جی پنجاب بنایا ہے۔ جس کی صرف 3ماہ سروس باقی ہے۔ عدالت نے عثمان کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے 26جولائی تک جواب جمع کرانے کا پنجاب حکومت کا حکم دیدیا۔