مبشر لقمان کا دعو ی غلط ہے ہم نواز شریف کو چھوڑ کر نہیں جا رہے ہیں۔میاں امتیاز احمد

 
0
356

اسلام آباد جولائی18(ٹی این ایس):وفاقی پارلیمارنی سیکرٹری پورٹ اینڈ شپنگ میاں امتیاز احمد نے نجی ٹی وی چینل کے اینکر مبشر لقمان کی جانب سے کیے گئے انکشاف کہ “میاں  امتیاز احمد  کی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے اور وہ جلد پی ٹی ائی میں شمولیت اختیار کرنے لگے ہیں”کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اور میرے ساتھی میاں  نواز شریف کو چھوڑ کر کہیں نہیں جارہے،ہماری  عمران خان نیازی سےکوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت ہمارا کوئی کارکن میاں نواز شریف کو چھوڑ کر کیوں جائے گا؟اس لیے کہ نواز شریف نے اس ملک کو اندھیروں سے نکالا ہے؟نواز شریف نے ملک کو ترقی  کی راہ پر گامزن کیا ہے کیا اس لیے ہم انکوں چھوڑ کر جائیں گے،انہوں نے ملک کو سی پیک جیسا انقلابی اور تاریخی منصوبہ دیا ہے کیا اس لیے چھوڑ کر جائیں گے،جو فیصلہ نواز شریف کا ہو گا وہی فیصلہ ہم سب کا ہو گا۔ہم نواز شریف کے ساتھ تھے اور ساتھ رہیں گے۔