موجودہ حکومت کی بقیہ10ماہ کی مدت کے دوران حصص اور اداروں کی نجکاری کی 20 ٹرانزیکشنز کو مکمل کرنے کا ہدف رکھ دیا

 
0
420

کراچی جولائی 18(ٹی این ایس) : موجودہ حکومت کی بقیہ10ماہ کی مدت کے دوران حصص اور اداروں کی نجکاری کی 20 ٹرانزیکشنز کو مکمل کرنے کا ہدف رکھ دیا گیا ہے ، ان میں پی آئی اے کے حصص کی نجکاری، پاکستان اسٹیل ملز کو نجی شعبے کے حوالے کرنے ،گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی، ملک کی نو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں حصص کی نجکاری کے ذریعے 370ارب روپے کے قریب سرکلر ڈیٹ کی ادائیگی اور کوٹ ادو پاور کمپنی میں بقیہ حصص کی فروخت شامل ہیں۔

نجکاری کا یہ پلان انٹرنیشنل ما نیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)کے ساتھ طے پانے والی ان معاشی اصلاحات کا حصہ ہیں جنہیں ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلیٹی(ای ایف ایف)قرض پروگرام کے خاتمے بعد مکمل کیا جانا ہے ، دبئی میں پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان پاکستانی معیشت کے جائزے کے دوران نجکاری کے اس پلان پر اتفاق رائے ہوا ہے ، رواں مالی سال جو کہ جولائی 2017سے جون2018تک جاری رہے گا میں اگر پاناما کیس کے فیصلے کے نتیجے میں کوئی سیاسی اپ سیٹ نہ ہوا تو اس بارے میں امکان ہے کہ موجودہ حکومت مئی 2018تک وفاقی بجٹ پیش کر ے گی، تاہم موجودہ مالی سال میں حکومت کے پاس مارچ 2018تک کا عرصہ دستیاب ہے جس میں نجکاری کی یہ ٹرانزیکشنز مکمل کی جانی ہیں، طے پایا ہے کہ اس عرصے کے دوران قومی فضائی کمپنی (پی آئی ای)کی فروخت کیلئے ٹرانزیکشن اسٹرکچر مکمل کیا جائے گا اور اس کے تحت پی آئی اے کے نان کور بزنس کی نجکاری کا امکان ہے ،طے یہ بھی پایا ہے کہ حکومت اپنی بقیہ مدت کے اندر اندر پاکستان ا سٹیل ملز کو چلانے کیلئے نجی شعبے سے سرمایہ کار کو تلاش کرے گی ۔

گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (گیپکو)کے حصص ملکی اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے فروخت کیے جائیں گے ،مخصوص تعداد میں حصص کو ا سٹاک مارکیٹ کے ذریعے فروخت کر کے سرکلر ڈیٹ ادا کیا جائے گا ،پاکستان ریلوے کو نجکاری کیلئے تیار کرنے کی غرض سے اس کی تشکیل نو کا پلان تیزی سے عمل درآمد میں لایا جائے گا