مسجد اقصیٰ کو تالے لگانے پر مسلم دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے ، بے حسی اور بے بسی کی ایسی مثال اس سے قبل نہیں ملتی، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

 
0
474

لاہور جولائی18(ٹی این ایس) : پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کو تالے لگانے پر مسلم دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے ، بے حسی اور بے بسی کی ایسی مثال اس سے قبل نہیں دیکھی ، آج اسلام آباد میں تحفظ ارض الحرمین الشریفین والاقصیٰ کانفرنس ہو گی ۔وہ منگل کو انٹر نیشنل متحدہ علماء کونسل کی دعوت پر ہونے والے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر علامہ طاہر الحسن ، علامہ زبیر عابد ، مولانا مفتی محمد ضیاء مدنی ، مولانا محمد اسلم قادری ، مولانا عبد الحمید صابری ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا طاہر عقیل اعوان ، مولانا حفیظ الرحمن ، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا شہباز احمد، مولاناعبد الصبور ، مولانا نائب خان نے بھی خطاب کیا ۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مسلم ممالک میں انتشار اور فساد پیدا کر نے کا مقصد ہی فلسطین ، کشمیر کے مسئلہ سے امت مسلمہ کی توجہ ہٹانا ہے ، آج عرب ممالک اور پاکستان میں داخلی انتشار کی وجہ سے الاقصیٰ پر تالے لگائے گئے ، سعودی عرب سمیت دو تین اسلامی ممالک کے علاوہ سب خاموش ہیں، حکومت پاکستان اور سیاسی و مذہبی جماعتیں بھی مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کل اسلام آباد میں ہونے والی تحفظ ارض الحرمین الشریفین والاقصیٰ کانفرنس پاکستانی قوم کے مؤقف کو دنیا کے سامنے پیش کرے گی