سانحہ ماڈل ٹائون کے تین سال مکمل ہونے کے بعد عوامی تحریک کا میدان میں اترنے کا ایک بار پھر فیصلہ

 
0
424

لاہور جولائی18 (ٹی این ایس): عوامی تحریک نے بھی میدان میں اترنے کا ایک بار پھر فیصلہ کرلیا‘ سانحہ ماڈل ٹائون کے تین سال مکمل ہونے کے بعد تحریک قصاص کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق عوامی تحریک سانحہ ماڈل ٹاون کے تین سال مکمل ہونے اور انصاف کے حصول میں تاخیر کے خلاف ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر آرہی ہے۔ تحریک قصاص کے دوسرے مرحلے سے پہلے عوامی تحریک نے وارم اپ کرنا شروع کر دیا ہے، 15 جولائی کو ناصر باغ کے سامنے اپنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنا بھی اسی کی ایک کڑی ہے عوامی تحریک اپنے دوسرے مرحلے میں چاروں صوبوں میں جلسے اور دھرنے دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

عوامی تحریک نے فیصلہ کیاہے کہ سڑکوں پر اب اس وقت تک رہا جائے گا جب تک انہیں انصاف نہیں مل جاتاتحریک قصاص کے لیے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت بھی مکمل کرلی گئی۔ اتحادی جماعتیں اس مرحلے پر بھی ساتھ چلنے کی یقین دہانی کرا رہی ہیں، سیاسی حلقے ناصر باغ کے سامنے وارم میچ میں عوامی طاقت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کو اپنے پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کو عوامی تحریک کی بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیںمجلس وحدت ا لمسلمین کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں حصول انصاف کے لیے انہیں اپنی اتحادی جماعت کے ساتھ جس حد تک جانا پڑا وہ جائیں گے ڈاکٹر طاہر القادری دوسرے مرحلے کی قیادت کرنے کے لیے بیرون ملک سے وطن واپس آنے کا حتمی فیصلہ کرچکے ہیں، کور کمیٹی کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری صرف چند گھنٹوں کے نوٹس پر وطن واپس پہنچ جائیں گے پاناما کے معاملے پر اپوزیشن جماعتیں میدان میں ہیں،عوامی تحریک بھی سانحہ ماڈل ٹاون پر انصاف کے حصول کے لیے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کرچکی ہے، عوامی تحریک کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ انصاف کے حصول تک سڑکوں سے واپس نہیں جایا جائے گا