لاہور(ٹی این ایس) : 150بیڈز پر مشتمل سروسز ہسپتال کی نئی ایمرجنسی فنکشنل،نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے افتتاح کر دیا

 
0
66

وزیر اعلی محسن نقوی کا نئے ایمرجنسی بلاک کا دورہ،مختلف شعبوں کا معائنہ کیا،فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا
ایمرجنسی بلاک کو انفکشن فری کرنے کیلئے پہلی مرتبہ اینٹی بکٹیریل پینٹ کا استعمال کیا گیا
ایمرجنسی بلاک کے آپریشن تھیٹرز میں پہلی مرتبہ انفیکشن فری ٹائلز نصب کی گئی ہیں
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سرجیکل،میڈیکل،پیڈیاٹرک ایمرجنسی،سی ٹی سکین،پتھالوجی اورریڈیالوجی لیب،فارمیسی اوردیگر شعبوں کا معائنہ کیا، بیسٹمنٹ کا بھی دورہ کیا
وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کم بلندی پر لگے سیلنگ فین کی بجائے بریکٹ فین لگانے کا حکم،چھتوں کی سیلنگ مزید بہتر کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ایمرجنسی کی صفائی ہر صورت میں برقرار رکھنے کی ہدایت
مریضوں اورڈاکٹروں کے واش رومز میں ہینڈ ڈرائیرلگانے کا حکم
ڈاکٹرز رومز اورنرسنگ رومز میں نئے اے سی لگانے کی ہدایت
انشاء اللہ اسی انداز میں تمام ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ محسن نقوی
ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے پوری کوشش کر رہے ہیں – محسن نقوی
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایمرجنسی کے باہر نصب سمز کے پہلے جھنڈے کی پرچم کشائی کی
وزیراعلیٰ محسن نقوی کو نئے ایمرجنسی بلاک کے حوالے سے بریفنگ دی گئی
صوبائی وزراء عامر میر،ڈاکٹر جاوید اکرم،سیکرٹری صحت،سیکرٹری تعمیرات ومواصلات،کمشنر لاہورڈویژن،سی سی پی او لاہور، پرنسپل سمز،ایم ایس سروسز ہسپتال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے