لاہور(ٹی این ایس) حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عرس اور حضرت امام حسینؓ کے چہلم پر انتظامات،نگران وزیر اعلی محسن نقوی6گھنٹے تک موقع پر موجود رہے

 
0
59

گزشتہ رات سے صبح تک انتظامات او رسکیورٹی پلان کی ذاتی طورپر مانیٹرنگ کی، متعلقہ حکام کو انتظامات کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں
لاہور8ستمبر:……نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی گزشتہ رات سے صبح تک حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عرس اور حضرت امام حسینؓ کے چہلم پر انتظامات کی مسلسل نگرانی کرتے رہے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی تقریباً6گھنٹے تک خود موقع پر موجود رہے اور تمام انتظامات کی ذاتی طورپر مانیٹرنگ کی۔وزیر اعلی محسن نقوی نے پہلے حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عرس پر کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا، بعدازاں حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے مرکزی جلوس کے انتظامات کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی چہلم کے مرکزی جلوس کے پرامن طور پر اختتام پذیر ہونے تک کربلا گامے شاہ کے قریب میٹروپل پر موجود رہے۔بعدازاں وزیراعلیٰ محسن نقوی دوبارہ داتا دربار پہنچے اوراختتامی دعا میں شرکت کی۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو انتظامات کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔